(یو این آئی) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری ہے اور پڑوسی ممالک کی مدد سے ہی اسے پوری طرح ختم کرنا ممکن ہے۔
مسٹر شریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی پناہ گاہوں اور چھپنے کے ٹھکانوں کو پور ی
طرح تباہ کیا جاچکا ہے۔
پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کےمطابق مسٹر شریف نے جرمنی میں فوجی سربراہوں کی ایک کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی سلامتی دستے دہشت گردوں کے خلاف بہت ٹھوس طریقہ سے لڑرہے ہیں اور ان پر قابو پانے کی بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔